ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی : پرانی رقابت کی وجہ سے ایک شخص کا قتل

اڈپی : پرانی رقابت کی وجہ سے ایک شخص کا قتل

Thu, 01 Mar 2018 20:13:40    S.O. News Service

اڈپی یکم مارچ (ایس او نیوز) پڈوبیدری کے علاقے میں دیر رات گئے کار میں آنے والے چار اجنبیوں نے ایک شخص کوسڑک کے کنارے واقع ایک بار کے سامنے قتل کر ڈالا جس کے بارے میں پولیس کو شبہ ہے کہ یہ واردات پرانی رقابت کی وجہ سے انجام دی گئی ہے۔

مقتول کی شناخت نوین ڈیسوزا (۴۲سال) کے طورپر کی گئی ہے۔ پولیس کے بیان کے مطابق مقتول نوین پر پڈوبیدری پولیس اسٹیشن میں دو اقدام قتل کے علاوہ کئی دوسرے مقدمات درج تھے۔نامعلوم قاتلوں کے خلاف معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔


Share: